ANDRIOD
IOS
اعلٰی حضرت، امام اہلسنت،پروانہ شمعِ رسالت حضرت علامہ مولاناشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن کے ترجمۂ قرآن’’کنزالایمان‘‘کوجملہ اردوتراجمِ قرآن میں جو بلند مقام اور خصوصی امتیاز حاصل ہے وہ اَظْھَرْمِنَ الشَّمْس ہے، نیز اس پر مختلف عربی تفاسیر کا خلاصہ صدر الافاضل،مفسرِشہیرحضرت علامہ مولانامفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الہادی کی جامع نہایت ہی علمی وتحقیقی تفسیر’’خزائن العرفان‘‘نے’’کنزالایمان‘‘کی اہمیت وافادیت کو مزیدبارہ چاند لگا دیئے ہیں، نہ جانے کتنے اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں روزانہ’’ترجمۂ قرآن کنزالایمان مع تفسیر خزائن العرفان‘‘ کا مطالعہ کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہوں گے۔اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ اعلٰی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن کے فیضان سے ’’دعوتِ اسلامی‘‘نے سارے جہان میں’’کنزالایمان‘‘کی دھوم مچادی ہے۔
اَلْحَمْدُ للہ عَلٰی اِحْسَا نِہٖ۔۔۔!تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلسِ آئی ٹی کی جانب سے’’القرآن الکریم‘‘موبائل اپلیکیشن کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔اس اپلیکیشن کے موجودہ ایڈیشن (1.0)کی چیدہ چیدہ خصوصیات ذیل میں پیش کی جارہی ہیں:
- عربی متن، ترجمۂ قرآن کنز الایمان وتفسیر خزائن العرفان کا مطالعہ کرنے کی سہولت
- استعمال کرنےمیں آسانی
- معیاری اسپیڈ
- قرآنی سورۃ کوڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت
- خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن سننے کی سہولت
- ترجمۂ کنزالایمان مع تفسیرِ خزائن العرفان سے مطلوبہ مواد کوتلاش کرنے کی سہولت
- بُک مارک کی سہولت
- عبارت کو بڑا یا چھوٹا کرنے کی سہولت
- امیرِ اہلسنت کی تالیف ” تلاوت کی فضیلت” سے اخذکردہ بہترین مدنی پھولوں کاگلدستہ
- اور بہت کچھ۔۔۔۔۔
خوبصورت انٹرفیس کے ساتھ نہایت آسان اپلیکیشن خود بھی استعمال کیجئے اور اپنے دیگر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو بھی اس کے استعمال کی ترغیب دلائیے۔
مدنی التجا: الْحمد للہ عزوجل ہماری اس کاوش میں جوحسن وخوبی نظرآئے وہ قرآنِ پاک کاخاص اعجازاوراعلیٰ حضرت وصدرالافاضل رَحِمَہُما اللہ تَعَالٰی اور امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کاخصوصی فیضان ہے اورجہاں کوئی خامی ہو اس میں ہماری غیر ارادی کوتاہی کودخل ہے۔ قارئین واہلِ علم حضرات سے مدنی التجا ہے کہ جہاں کہیں سافٹ ویئر میں غلطی دیکھیں توبذریعہ ای میل ہماری رہنمائی فرمائیں ان شاء اللہ عزوجل آئندہ ایڈیشن میں اس کی تصحیح کر دی جائے گی
No comments