سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا شکم مبارک

» » سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا شکم مبارک

سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا شکم مبارک


طیاسی، ابن سعد، طبرانی اور ابن عساکر حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالٰی عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ جب میں آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے شکم انور کو دیکھتی تو (نفاست و خوبصورتی کی وجہ سے) یوں معلوم ہوتا جیسے اوپر تلے سفید کاغذ لپٹے ہوئے ہیں۔ (خصائص الکبرٰی)




“مسلم“ میں ہے کہ وصلی روزہ سے جب آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام علیہم الرضوان کو منع کیا تو انہوں نے عرض کیا کہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہمیں منع فرماتے ہیں اور خود روزہ سے روزہ ملاتے ہیں۔ فرمایا تم نہیں جانتے (میں تمہاری مثل نہیں ہوں) میں تمہاری طرح ظاہری خورد نوش کا محتاج نہیں ہوں، مجھے پیٹ بھرنے کیلئے غذائے روحانی ملتی ہے۔ میں رات اپنے خدا کے پاس ہوتا ہوں، وہ مجھے کھلاتا پلاتا ہوں۔

Please Share it! :)

Share

You may also like

No comments

Leave a Reply

SOFTWARE